شام: اسد انتظامیہ اور روس کی طرف سے افطاری کے وقت حملے، 4 شہری ہلاک

شام میں اسد انتظامیہ اور اس کے اتحادی روس  کی طرف سے ادلب ٹینشن فری زون میں افطاری کے وقت شروع کئے گئے فضائی حملوں میں 4 شہری ہلاک

1212741
شام: اسد انتظامیہ اور روس کی طرف سے افطاری کے وقت حملے، 4 شہری ہلاک

شام میں اسد انتظامیہ اور اس کے اتحادی روس  کی طرف سے ادلب ٹینشن فری زون میں افطاری کے وقت شروع کئے گئے فضائی حملوں میں 4 شہری ہلاک ہو گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ انتظامی فورسز ممنوعہ نپالم بموں کے ذریعے کھڑی فصلوں کو جلانا بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

اطلاع کے مطابق اسد انتظامیہ اور روس نے افطاری کے وقت سے اب تک ادلب ٹینشن فری زون کے اندر واقع علاقوں خان شیخون، کنسافرا، شیخ دامیس، شیخ مصطفیٰ، صفوہن، فلافل، ارینیبہ اور احسیم میں فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

سول ڈیفنس  ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق خان شیخون میں 2، فلافل میں ایک  اور شیخ دامیس میں بھی ایک شخص سمیت 4 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

خان شیخون پر فضائی حملے کے بارے میں مخالفین  کے کنٹرول ٹاور کی طرف سے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان کے مطابق  حملے روس کے جنگی طیاروں کی طرف سے کئے گئے اور روسی جنگی طیاروں نےلازکئیہ کی  ہمیم فوجی بیس سے پرواز کی۔

واضح رہے کہ 17 ستمبر 2018 کو ترکی اور روس کے درمیان طے پانے والے فائر بندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسد انتظامیہ اور اس کے حامیوں کی طرف سے کئے جانے والے حملوں کے نتیجے میں 5 لاکھ 53 ہزار سے زائد شہری  گھر سے بے گھر  ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں