لیبیا، حالیہ جھڑپوں میں 562 افراد ہلاک

طرابلس  میں جھڑپوں میں 40 شہریوں سمیت مجموعی طور پر 562 افراد اپنی جانوں  سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

لیبیا، حالیہ جھڑپوں میں 562 افراد ہلاک

 

لیبیائی دارالحکومت طرابلس  کے گرد و نواح میں حالیہ چند ماہ سے دوبارہ سے زور پکڑنے والی جھڑپوں می ہلاکتوں کی تعداد562 تک ہو گئی ہے۔

صحت کی عالمی تنظیم  کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلان  کے مطابق طرابلس  میں جھڑپوں میں 40 شہریوں سمیت مجموعی طور پر 562 افراد اپنی جانوں  سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ اس دوران 2 ہزار 855 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مشرقی لیبیا کی فوجی قوتوں کے لیڈر جنرل حفتر نے دارالحکومت طرابلس پر قبضہ جمانے  کے لیے اپنی فوج کو 4 اپریل کے روز احکامات جاری کیے تھے جس پر قومی مطابقت حکومت کے دستوں نے بھی برقان الا غداب  آپریشن شروع کیا تھا۔

 

 

 


ٹیگز: لیبیا , صحت

متعللقہ خبریں