امریکہ نے مزید چھیڑ چھاڑ کی تو یہ ہر کسی کےلیے خطرناک ہوگا:ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے امریکہ کے مزید تناؤ پیدا کرنےکی صورت میں  ہر کسی کے لیے سنگین  نتائج کی دھمکی دے دی

1205673
امریکہ نے مزید چھیڑ چھاڑ کی تو یہ ہر کسی کےلیے خطرناک ہوگا:ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے امریکہ کے مزید تناؤ پیدا کرنےکی صورت میں  ہر کسی کے لیے سنگین  نتائج کی دھمکی دے دی۔

خبر  کے مطابق نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے الزام لگایا کہ امریکہ  بہت خطرناک   بازی کھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تہران کے ساتھ زیادہ  چھڑچھاڑ کی تو ہر کسی کو خطرناک  نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ امریکہ  کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد دونوں ممالک کے مابین کشدیدگی بڑھ گئی ہے اور واشنگٹن نے خلیج فارس میں بحری جنگی بیڑا اور بی 52 بمبار تعینات کردیئے ہیں۔

 ظریف نے کہا کہ بحری جنگی بیڑا اور بی 52 بمبار کی تعیناتی کسی واقعے کا آغاز ہوسکتا ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب کچھ لوگ جنگ کے خواہاں ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ نےگزشتہ  اتوار کو ٹوئٹ میں امریکی مفاد سے تضاد کی صورت میں ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی  دی تھی۔

بعدازاں  گزشتہ پیر  کے روز ٹرمپ نے اپنیی یہ دھمکی میں نرمی لاتے ہوئے کہا کہ اگر تہران ایک قدم بڑھاتا ہے تو ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران ایسے لوگوں سے مذاکرات کے لیے آمادہ نہیں جنہوں نے وعدہ خلافی کی ہو۔

خیال رہے کہ امریکی   صدر  ڈونلڈٹرمپ 2015 میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے گزشتہ سال  دستبردار ہوگئے تھے

 



متعللقہ خبریں