دوبئی، ایک چھوٹا طیارہ گرنے سے 4 افراد لقمہ اجل
طیارے پر 3 برطانوی اور ایک جنوبی افریقی شہری سوار تھے جن میں سے کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا
1203231

متحدہ عرب امارات کے شہر دوبئی میں ایک چھوٹا طیارے کے گرنے کے نتیجے میں 3 برطانوی اور ایک جنوبی افریقی شہری ہلاک ہو گئے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی وام کی خبر کے مطابق برطانیہ میں رجسڑڈ ڈائمنڈ ڈی اے 42 قسم کا چھوٹا طیارہ دوبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہو گیا۔
طیارے پر سوار 4 افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا، اس حادثے کے بعد کچھ عرصے تک اس ہوائی اڈے سے پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا تا ہم اب یہ سلسلہ بحال ہو گیا ہے۔
حکومتِ دوبئی کے میڈیا دفتر سے جاری کردہ اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ اس طیارے کے فنی خرابی کے باعث گرنے کا احتمال قوی ہے۔
متعللقہ خبریں

شام، شمالی شام میں چشمہ امن کاروائی علاقے میں 4 دہشت گرد ہلاک
دہشت گردی اور دہشت گردوں کو کہیں پر بھی اپنی کاروائیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی