اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ پر جاری حملوں میں شہادتوں کی تعداد 43 تک پہنچ گئی

اسرائیلی فوج کی طرف سے  زیر محاصرہ غزہ کی پٹّی پر کل صبح سے جاری حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 43 تک پہنچ گئی

1195290
اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ پر جاری حملوں میں شہادتوں کی تعداد 43 تک پہنچ گئی

اسرائیلی فوج کی طرف سے  زیر محاصرہ غزہ کی پٹّی پر کل صبح سے جاری حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 43 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ کے مرکز میں واقع اقصیٰ ہسپتال اور علاقے کے دیگر ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق شہر کے وسطی حصے میں واقع البریجہ مہاجر کیمپ پر اسرائیلی فوج کی طرف سے کئے گئے فضائی حملے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف غزہ کے مغربی حصے میں واقع شاتی مہاجر کیمپ  پر فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق حالیہ حملوں کے بعد کل سے جاری حملوں میں ہلاکتوں کی کُل تعداد 43 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ کے مختلف مقامات پر فضائی حملے جاری ہیں اس کے علاوہ شہر کے مخصوص مقامات پر وقتاً فوقتاً توپ فائرنگ بھی کی جا رہی ہے۔

بحیرہ روم کے ساحلوں سے اسرائیلی بحریہ نے بھی غزہ بندرگاہ اور اس کے اطراف  کے بعض رہائشی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے کل زیر محاصرہ غزہ کی پٹی سے کثیر تعداد میں راکٹ فائر  کو وجہ دکھا کر جنگی طیاروں سے علاقے پر فضائی حملوں کا آغاز کروا دیا تھا۔



متعللقہ خبریں