یک طرفہ امریکی پالیسیوں کی زد میں دیگرممالک بھی آسکتے ہیں: جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے   متنبہ کیا  ہے کہ  امریکہ کی موجودہ انتظامیہ یک طرفہ  پالیسیوں  پر عمل  کرنا  ترک کرے ورنہ اس کا اثر دیگر ممالک پر بھی پڑ سکتا ہے

یک طرفہ امریکی پالیسیوں کی زد میں دیگرممالک بھی آسکتے ہیں: جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے   متنبہ کیا  ہے کہ  امریکہ کی موجودہ انتظامیہ یک طرفہ  پالیسیوں  پر عمل  کرنا  ترک کرے ورنہ اس کا اثر دیگر ممالک پر بھی پڑ سکتا ہے۔

 ایرانی دفتر خارجہ  کے مطابق ، دوحہ میں منعقدہ ایشیائی تعاون  کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک  جواد ظریف  نے اپنے بیان میں امریکی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ۔

انہوں نے کہا کہ  موجودہ امریکی انتظامیہ اپنی خطرناک اور یک طرفہ پالیسیوں پر عمل  روک دے ورنہ اس  کی زد میں  دیگر ممالک بھی آ سکتے ہیں ۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ   اپنی  بیرونی پالیسیوں   پر دیگر ممالک کو بھی ساتھ لے کر چلیں  اور ان کا احترام کریں ۔

 



متعللقہ خبریں