سعودی عرب: 37 افراد کو سزائے موت دے دی گئی

سعودی عرب میں دہشت گرد تنظیم بنانے اور دشمنوں کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں 37 افراد کو سزائے موت دے دی گئی

1189105
سعودی عرب: 37 افراد کو سزائے موت دے دی گئی

سعودی عرب میں دہشت گرد تنظیم بنانے اور دشمنوں کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں 37 افراد کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق کل دارالحکومت ریاض، مکّہ، مدینہ  ، الشرقیہ، القاسم اور اسیر میں "دہشت گرد تنظیم بنانے، پولیس تھانوں پر حملے کرنے، سکیورٹی فورسز کو ہلاک کرنے اور دشمن فریق کے ساتھ تعاون کے الزام میں 37 افراد کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق سزائے موت کا نفاذ صفائی کی عدالت اور سپریم کورٹ  کی منظوری لینے کے بعد اور شاہی فرمان کے ساتھ کیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق سزائے موت پانے والے تمام افراد سعودی شہری تھے تاہم ان کے ناموں اور  عمروں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔



متعللقہ خبریں