گولان کی نئی یہودی بستی کا نام ٹرمپ سے منسوب ہوگا: اسرائیلی وزیراعظم
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو نے کہا ہے کہ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں قائم کی جانے والی نئی یہودی بستی کو امریکی صدر ٹرمپ کے نام سے منسوب کیا جائے گا
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو نے کہا ہے کہ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں قائم کی جانے والی نئی یہودی بستی کو امریکی صدر ٹرمپ کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
نیتین یاہو نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گولان کے علاقے کا دورہ کرنے کے بعد ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اس بات کا اعلان کیا ۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے گولان کے علاقےکو اسرائیلی سرزمین کا حصہ قرار دیا جو کہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے ۔
نیتین یاہو نے نئی یہودی بستی کا نام ٹرمپ سے منسوب کرنے کی تجویز کابینہ میں پیش کرنے کا بھی عندیہ دیا ۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ مہینے گولان کے علاقے کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا جو کہ سن 1967 سے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کا شکار ہے ۔
متعللقہ خبریں
دہشتگرد تنظیم PKK/YPG شام میں شہریوں کو ہدف بنا رہی ہے
تل عارش گاوں پر میزائل حملہ، 2 بچے ہلاک اور 8 افراد زخمی ہو گئے