فلسطین کی حمایت جاری رکھی جائے گی:عرب لیگ

عرب لیگ کےوزراء خارجہ اجلاس میں اس بات پراتفاق کیاگیا ہےکہ فلسطینیوں کے حق خود اردایت کی نفی اورآزاد فلسطینی ریاست سے انکار پرمبنی کوئی بھی امن فارمولا قبول نہیں کیا جائے گا

1187751
فلسطین کی حمایت جاری رکھی جائے گی:عرب لیگ

گزشتہ  روز مصرکےدارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے عرب لیگ کےوزراء خارجہ اجلاس میں اس بات پراتفاق کیاگیا ہےکہ فلسطینیوں کے حق خود اردایت کی نفی اورآزاد فلسطینی ریاست سے انکار پرمبنی کوئی بھی امن فارمولا قبول نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پرعرب ممالک نے تیونس میں ہونے والے عرب سربراہ اجلاس کےفیصلوں پرعمل درآمد کرتے ہوئے فلسطینی انتظامیہ  کے بجٹ میں مدد کے لیے ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

 اس اجلاس کی صدارت صومالیہ نے کی جب کہ فلسطینی انتظامیہ  کے سربراہ محمودعباس بھی موجود تھے۔

اجلاس میں آزاد فلسطینی ریاست کے لیے اسرائیل سےچار جون 1967ء سے پہلے والی  حیثیت  پر واپس جانے، مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا صدر مقام تسلیم کرنے، فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی اورانہیں معاوضہ ادا کرنے اور تمام فلسطینی اسیروں  کی فوری رہائی پر زوردیا گیا۔

عرب وزرائے خارجہ نے صدر محمود عباس کی طرف سے سن 2018 میں عرب لیگ میں پیش کردہ منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

 



متعللقہ خبریں