سوڈان کی فوجی عبوری کونسل نے حلف اٹھا کر اپنے عہدے سنبھال لئے

فوجی عبوری کونسل کے 6 اراکین کا انتخاب فوج سے ، ایک کا پولیس سے اور ایک کا خفیہ ایجنسی سے کیا گیا ہے

1182856
سوڈان کی فوجی عبوری کونسل نے حلف اٹھا کر اپنے عہدے سنبھال لئے

سوڈان کی فوجی عبوری کونسل نے جاری کردہ آرڈیننس کے ساتھ عبدالفتاح البرہان کو کونسل کا صدرا ور فوری تعاون فورسز کے لیفٹیننٹ جنرل محمد ہمدان داکلو کو نائب صدر متعین کیا ہے۔

سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SUNA کے مطابق مسلح فورسز کے انسپکٹر جنرل عبدالفتاح البرہان  کو کونسل کا صدر اور  فوری تعاون فورسز کے لیفٹیننٹ جنرل محمد ہمدان داکلو کو نائب صدر متعین کیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے مطابق لفٹیننٹ جنرل عمر زین العابدین، لفٹیننٹ جنرل الطیب باب کیر علی فاضل ، لفٹیننٹ جنرل صلاح عبدالخلق صادق علی، لفٹیننٹ جنرل جلال الدین الشیخ الطیب، لفٹیننٹ جنرل یاسر عبدالرحمٰن حسن العطار، لفٹیننٹ جنرل  مصطفیٰ محمد مصطفٰی احمد، میجر جنرل ابراہیم جابر ابراہیم اور لفٹیننٹ جنرل  شمس الدین کیباشی ابراہیم کونسل کے اراکین میں شامل ہیں۔

لفٹیننٹ جنرل  شمس الدین کیباشی کو کونسل کی رکنیت کے ساتھ ساتھ فوجی کونسل کے ترجمان کا عہدہ بھی سونپا گیا ہے۔

فوجی عبوری کونسل کے 6 اراکین کا انتخاب فوج سے ، ایک کا پولیس سے اور ایک کا خفیہ ایجنسی سے کیا گیا ہے۔

کونسل کے نائب صدر  محمد ہمدان داکلو  اور 8 اراکین نے فوجی کونسل کے صدر برہان اور سپریم کورٹ کے سربراہ عبدالمجید ادریس کے سامنے حلف اٹھا کر اپنے عہدے سنبھال لئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق ٹریڈ ایسوسی ایشنز کے مخالف گروپوں نے فوجی کونسل کی طرف سے "سول انتظامیہ " کے قیام سے متعلق ڈائیلاگ کی اپیل قبول کر لی ہے۔

دوسری طرف فوج کی طرف سے اقتدار سے ہٹائی جانے والی قومی کانگریس پارٹی  نے فوجی عبوری کونسل سے انتظامیہ کی پُر امن منتقلی کے اصول کو مستحکم کرنے اور سرعت سے سیاسی زندگی  کو معمول پر  لانے کی اپیل کی ہے۔

پارٹی کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی اوّلین ترجیح ملکی سلامتی کا دفاع اور عوام کا تحفظ ہے۔



متعللقہ خبریں