گولان کی پہاڑیاں عرب زمین  ہیں: سمیع شکرو

گولان کی پہاڑیاں عربوں کی زمین ہیں اور اس کی تصدیق  بین الاقوامی قوانین کے ساتھ بھی  ہوتی ہے: سمیع شکرو

1171662
گولان کی پہاڑیاں عرب زمین  ہیں: سمیع شکرو

مصر کے وزیر خارجہ سمیع شکرو نے واشنگٹن میں امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ گولان کی پہاڑیاں عرب زمین  ہیں۔

مصر کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق شکرو سوموار کے دن سرکاری دورے پر امریکہ پہنچے جہاں انہوں نے واشنگٹن میں وزارت خارجہ کی عمارت میں اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں گولان کی پہاڑیوں کے معاملے میں مصر کے ٹھوس نقطہ نظر کی یاد دہانی کروائی اور کہا کہ گولان کی پہاڑیاں عربوں کی زمین ہیں اور اس کی تصدیق  بین الاقوامی قوانین کے ساتھ بھی  ہوتی ہے۔

بیان کے مطابق  مذاکرات  میں فلسطین اور شام  کے مسئلے اور یمن اور   لیبیا کے بحرانوں جیسے علاقائی و بین الاقوامی موضوعات پر بات چیت کی گئی تاہم بیان میں مذاکرات سے متعلق زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک روز قبل "گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کی حاکمیت کے سرکاری اعلان "پر مبنی فرمان پر دستخط کئے تھے۔ عرب لیگ نے امریکہ کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے اور دیگر عرب ممالک نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

1967 کی عرب۔اسرائیل جنگ میں اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کر لیا اور 1981 میں ان کے الحاق کا اعلان کیا تھا۔

مصر کے وزیر خارجہ سمیع شکرو مذاکرات کے لئے سوموار کے دن امریکہ گئے تھے۔



متعللقہ خبریں