صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دستخط کردہ فرمان کوئی جائز حیثیت نہیں رکھتا: عباس

فلسطین کی القدس پر حاکمیت کو یا پھر کسی بھی عرب زمین کی حاکمیت کو متاثر کرنے والا کوئی بھی فیصلہ جائز  حیثیت نہیں رکھتا: صدر محمود عباس

1170588
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دستخط کردہ فرمان کوئی جائز حیثیت نہیں رکھتا: عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دستخط کردہ  فرمان کوئی جائز حیثیت نہیں رکھتا۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  WAFA کے مطابق صدر محمود عباس نے صدر ٹرمپ کی طرف سے "گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی حاکمیت کو سرکاری سطح پر تسلیم کئے جانے " کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے  اور کہا ہے کہ فلسطین کی القدس  پر حاکمیت کو یا پھر کسی بھی عرب زمین کی حاکمیت کو متاثر کرنے والا کوئی بھی فیصلہ جائز  حیثیت نہیں رکھتا۔

عباس نے کہا ہے کہ عرب۔اسرائیل تنازعے کے معاملے میں کسی بھی   اقدام کو جائز بنانے کا واحد راستہ، سلامتی کونسل، اقوام متحدہ اور  عرب پیس انیشی ایٹیو  کے فیصلوں کے ساتھ وابستگی سے گزرتا ہے۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل صدارتی فیصلے پر دستخط کر کے 52 سال سے زیرِ قبضہ گولان کی پہاڑیوں  پر اسرائیل کی حاکمیت کو سرکاری سطح پر تسلیم کر لیا تھا۔



متعللقہ خبریں