امریکہ لبنانی فوج کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا: مائیک پومپیو

ہم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں لبنان کی فوج کے اسٹریٹجک ساجھے دار ہیں، امریکہ لبنانی فوج کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا: مائیک پومپیو

1169552
امریکہ لبنانی فوج کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا: مائیک پومپیو

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ لبنانی فوج کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا۔

پومپیو اپنے دورہ مشرق وسطیٰ کے سلسلے میں کویت اور اسرائیل کے بعد کل لبنان پہنچے جہاں انہوں نے دارالحکومت بیروت میں صدر مشعال عون اور دیگر حکام کے ساتھ مذاکراتی  عمل شروع کیا جو آج بھی جاری رہا۔

لبنان کی مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق مسلح افواج کے سربراہ  جوزف عون نے بیروت میں اپنے دفتر میں پومپیو کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں پومپیو نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں لبنان کی فوج کے اسٹریٹجک ساجھے دار ہیں۔

جوزف عون نے بھی لبنان فورس پر اعتماد اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں تعاون پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔

بیروت میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 2روزہ مذاکرات کے بعد مائیک پومپیو واپس لوٹ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ لبنان کی فوج کو عسکری امداد فراہم کرنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے اور 2005 سے لے کر اب تک واشنگٹن کی طرف سے لبنان کو فراہم کی گئی فوجی امداد 2 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔



متعللقہ خبریں