دریائے دجلہ میں کشتی ڈوب گئی،72 افراد ہلاک

عراق کے شمالی شہر موصل کے نزدیک دریائے دجلہ میں گزشتہ روز  ایک مسافر کشتی ڈوب جانے سے 72افراد ہلاک ہوگئے ہیں

1168311
دریائے دجلہ میں کشتی ڈوب گئی،72 افراد ہلاک

عراق کے شمالی شہر موصل کے نزدیک دریائے دجلہ میں گزشتہ روز  ایک مسافر کشتی ڈوب جانے سے 72افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابقö کشتی مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور دریا میں ڈوب گئی ۔

عراقی رصدگاہ نے قبل ازیں یہ اطلاع دی تھی کہ حادثے میں65 افراد مارے گئے ہیں اور 30 لاپتہ ہیں۔

صوبہ نینوا کے محکمہ شہری دفاع کے سربراہ کرنل حسام خلیل نے بتایا ہے کہ کشتی کے حادثے میں مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں اور وہ کشتی الٹ جانے کے بعد تیر نہیں سکے تھے۔

 امدادی ٹیمیں حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے میں مصروف ہیں اور انھوں نے بارہ افراد کو بچا لیا ہے۔

ایک عہدہ دار کا کہنا ہے کہ کشتی کا یہ حادثہ نوروز کے آغاز کے موقع پر پیش آیا ہے۔

 اس میں بعض خاندان اور بچے سوار تھے اور وہ موصل میں ایک سیاحتی مقام کی جانب نوروز کی تقریبات میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔



متعللقہ خبریں