شام: توپ حملوں میں 2 بچوں سمیت 3 شہری ہلاک

اسد انتظامیہ اور ایرانی حمایت کے حامل غیر ملکی دہشتگرد گروپوں کی طرف سے "ادلب ٹینشن فری زون"  کی رہائشی آبادی  پر بھاری توپ فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 شہری ہلاک ہو گئے

1167306
شام: توپ حملوں میں 2 بچوں سمیت 3 شہری ہلاک

شام میں اسد انتظامیہ اور ایرانی حمایت کے حامل غیر ملکی دہشتگرد گروپوں کی طرف سے "ادلب ٹینشن فری زون"  کی رہائشی آبادی  پر بھاری توپ فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق اسد انتظامیہ اور ایرانی حمایت کے حامل دہشت گرد گروپوں نے ادلب  کے علاقوں  خان شیخون اور طُوخ میں، ضلع حاما کے  مغربی علاقوں مضیق قلعے، الخویز اور الحویجہ میں بھاری توپ فائرنگ کی۔

سول ڈیفنس کے ذرائع  سے موصول معلومات کے مطابق مضیق قلعے اور الخویز پر کئے گئے حملوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

مضیق قلعے، الخویز ، الحویجہ اور اس کے اطراف میں صبح کے وقت حملوں کا آغاز ہوا جن میں 150 سے زائد توپ فائر کئے گئے۔

حملوں میں التوینہ کی مسجد کو بھی ہدف بنایا گیا۔

واضح رہے کہ اسد انتظامیہ اور ایرانی حمایت کے حامل دہشت گرد گروپوں کی طرف سے رواں سال کے آغاز سے سوچی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے "ادلب ٹینشن فری زون کے اندر شہری رہائشی مقامات پر فضاء اور زمین سے کئے گئے حملوں میں کم از کم 147 شہری ہلاک اور 440 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں