مسلح حملے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک اور 2 شدید زخمی

مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے  کے دو مقامات پر مسلح حملے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک اور 2 شدید زخمی ہو گئے

1165107
مسلح حملے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک اور 2 شدید زخمی

مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے  کے دو مقامات پر مسلح حملے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک اور 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان  کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمال میں غیر قانونی یہودی رہائشی بستی آرئیل کے قریب آرئیل اور گیتی اسکوائروں میں 2 مسلح حملے کئے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے بعد فرار ہونے والے حملہ آور کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

واقعے کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری طرف اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق آرئیل اسکوائرکے قریب ایک حملہ آور نے ایک اسرائیلی کے ہاتھ سے اسلحہ چھین کر اس شخص پر اور اطراف میں موجود ایک اور شخص پر فائر کھول دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 اسرائیلی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر کے مطابق حملہ آور زخمیوں میں سے ایک کی گاڑی لے کر فرار ہو گیا اور گیتی اسکوائر میں ایک بس پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی شدید زخمی ہو گیا ہے۔

اسرائیل ریڈیو کے مطابق زخمی ہونے والے 3 افراد میں سے ایک ہلاک ہو گیا ہے۔

حملے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے  کے متعدد راستوں کو دو طرفہ شکل میں ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں