عالمی برادری ایران پر امریکی پابندیوں کی مذمت کرے:ظریف

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے  عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف  امریکی پابندیوں کی مذمت کرے

1159320
عالمی برادری ایران پر امریکی پابندیوں کی مذمت کرے:ظریف

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے  عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف  امریکی پابندیوں کی مذمت کرے۔

 دوسری جانب  ایران  کے 66 طبی ماہرین نے بھی  ا قوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش  کو امریکی پابندیوں    سے متعلق  ایک خط ارسال کیا ہے   جس کی نقل  جواد ظریف نے  سوشل میڈیا  پر  جاری کی ۔

ظریف نے اس بات کا دفاع کیا کہ  امریکی پابندیوں کی وجہ سے  ایرانی عوام کو ادویات اور طبی آلات   کی قلت کا سامنا   ہے  جبکہ ان پابندیوں کے باعث ہمارے ماہرین کو تجرباتی تحقیق میں بھی مشکلات اٹھانا پڑ رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں