اسرائیلی فضائیہ کی کاروائی، حماس کے دو ٹھکانے نشانے پر

اسرائیلی دفاعی افواج کے مطابق گزشتہ روز یہ کارروائی دراصل غزہ پٹی سے دھماکہ  خیز مواد سے بھرے غباروں کے حملے کے جواب میں کی گئی تھی

1156218
اسرائیلی فضائیہ کی کاروائی، حماس کے دو ٹھکانے نشانے پر

اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پٹی میں حماس  کے دو ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی دفاعی افواج کے مطابق گزشتہ روز یہ کارروائی دراصل غزہ پٹی سے دھماکہ  خیز مواد سے بھرے غباروں کے حملے کے جواب میں کی گئی تھی ۔

 ان دونوں واقعات میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کو بھی غزہ پٹی سے اسرائیل کی طرف ایسے غبارے چھوڑے جانے پر اسرائیلی فضائیہ نے عسکری کارروائی کی تھی۔

 مارچ سن 2018 سے شروع ہونے والے پرتشدد واقعات کے نتیجے میں اب تک 251 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں