مسائل ختم کرنے ہیں توعربوں کومشترکہ موقف اختیار کرنا ہوگا: عبداللہ دوئم

اردنی فرماں روا عبداللہ دوئم  نےعرب ممالک پر زور دیا کہ  وہ ہر شعبے میں مشترکہ تعاون کو فروغ دیں  اور مسائل کے خاتمے،علاقائی امن و استحکام   اور ترقی کےلیے  مشترکہ موقف اختیار کریں

1156115
مسائل ختم کرنے ہیں توعربوں کومشترکہ موقف اختیار کرنا ہوگا: عبداللہ دوئم

اردنی فرماں روا  عبداللہ دوئم  نے  کہاہے کہ  علاقائی امن  و استحکام کےلیے  عرب ممالک کو مشترکہ موقف اپنانا ہوگا۔

 شاہ عبداللہ  نے  یہ بات عمان میں عرب پارلیمانی اتحاد کے تحت منعقدہ "القدس کانفرنس" کے سلسلے میں  یکجا ہونے والے  عرب پارلیمانی اسپیکروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔

 شاہی دیوان     کے مطابق ، شاہ عبداللہ نے  عرب ممالک پر زور دیا کہ   وہ ہر شعبے میں مشترکہ تعاون کو فروغ دیں  اور مسائل کے خاتمے،علاقائی امن و استحکام   اور ترقی کےلیے  مشترکہ موقف اختیار کریں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ  ہمیں اپنے مسائل کے حل کےلیے  کسی بیرونی مداخلت یا مدد کی ضرورت نہیں ہے ۔

" القدس فلسطین کا مستقل صدر مقام  ہے"  کے زیر عنوان منعقدہ اس کانفرنس میں 16 عرب ممالک کے پارلیمانی اسپیکرز شرکت کر رہے ہیں جو کہ آج ختم ہوگی ۔



متعللقہ خبریں