برطانوی وزیر خارجہ یمن میں، موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال

برطانوی وزیر خارجہ جرمی ہنٹ نے یمن کے جنوبی شہر عدن میں اپنے ہم منصب خالد الیمانی سے ملاقات کی ہے اور ان سے جنگ زدہ ملک کی تازہ صورت حال اور قیام امن کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے

1156336
برطانوی وزیر خارجہ یمن میں، موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال
Jeremy Hunt yemen1.jpg

برطانوی وزیر خارجہ جرمی ہنٹ نے یمن کے جنوبی شہر عدن میں اپنے ہم منصب خالد الیمانی سے ملاقات کی ہے اور ان سے جنگ زدہ ملک کی تازہ صورت حال اور قیام امن کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

یمن کی سرکاری خبررساں ایجنسی سبا کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے یمن میں قیام امن کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر بات چیت کی ہے اور سویڈن میں دسمبر میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں متحارب فریقوں کے درمیان طے شدہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ستمبر 2014میں ایرانی نوازحوثی ملیشیا کی قانونی حکومت کے خلاف مسلح بغاوت اور دارالحکومت صنعاء پر قبضے کے بعد سے کسی مغربی ملک کے وزیر خارجہ کا یمن کا یہ پہلا دورہ ہے۔



متعللقہ خبریں