ایرانی صدر نے جواد ظریف کا استعفی نا منظور کر دیا

ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا استعفی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے

1153136
ایرانی صدر نے  جواد ظریف کا استعفی نا منظور کر دیا

ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا استعفی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

 خبر کے مطابق انسٹاگرام پر ایک تصویر موجود ہے جس میں روحانی اور ظریف ایک ساتھ کھڑے ہیں اور مسکرا رہے ہیں۔

 اس کے علاوہ ٹویٹر پر بھی فارسی میں ایک پیغام گردش کر رہا ہے جس کا معنی ہیں کہ ظریف تنہا نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ جواد ظریف نےکل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے  دیا تھا۔

 جواد ظریف 2013سے ایرانی وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے اور عالمی برادری کے ساتھ 2015 میں طے پانے والے ایران کے جوہری معاہدے میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔



متعللقہ خبریں