مصر میں عرب لیگ – یورپی یونین  سربراہی اجلاس میں تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ

اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں  کہا گیا ہے کہ عرب ممالک اور  یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان مسائل کو حل کرنے کے لیے  ایک دوسرے سے تعاون کرنا   کلیدی اہمیت کا حامل ہے

1152461
مصر میں عرب لیگ – یورپی یونین  سربراہی اجلاس میں تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ

مصر کے سیاحتی شہر  شرم الشیخ  میں  منعقد ہونے والا  عرب لیگ – یورپی یونین  سربراہی اجلاس اپنے اختتام  کو پہنچ گیا ہے۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں  کہا گیا ہے کہ عرب ممالک اور  یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان مسائل کو حل کرنے کے لیے  ایک دوسرے سے تعاون کرنا   کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق اس سربراہی اجلاس سے زیادہ امیدیں وابستہ اس لیے بھی نہیں کی جا سکتیں کیوں کہ عرب لیگ کے ممالک اور یورپی یونین کے رکن ممالک باہمی اختلافات کا شکار ہیں۔ ایسی صورت میں اس سمٹ میں صرف ایک مثبت بات رہ جاتی ہے کہ عرب اور یورپی ممالک کے سربراہان کا اولین سربراہی اجلاس ہے جو مستقبل کے باہمی تعاون میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یورپی یونین کے رکن ممالک کی تعداد اٹھائیس جب کہ عرب لیگ کے ارکان کی تعداد بائیس ہے۔ مصر میں یورپی یونین کے کم از کم چوبیس رہنما شرکت کر رہے ہیں۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے علاوہ عراقی اور بحرینی رہنما پہلے ہی سے شرم الشیخ پہچ چکے تھے جب کہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل، برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے، آسٹرین چانسلر سباستیان کُرس اور آئرش وزیر اعظم اجلاس میں شرکت کی ۔ یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی مشترکہ طور پر سمٹ کی صدارت کی۔

یورپی کمیشن کے سربراں ژاں کلود یُنکر بھی شرم الشیخ پہنچے ہوئے ہیں۔ اجلاس سے قبل شرم الشیخ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا، ’’یہ بہت اہم اجلاس ہے اور یہ سمٹ دنیا کے لیے ایک پیغام کی حیثیت رکھتا ہے۔‘‘

اس اجلاس میں دہشت گردی، علاقائی تنازعات، اقتصادی تعاون اور یورپ میں مہاجرین کے بحران جیسے موضوعات زیر بحث آنے کی توقع ہے۔ یورپی یونین کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب کے بعد پہلی نشست میں یورپ عرب تعاون کو مضبوط بنانے اور عالمی مسائل پر گفتگو کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

اس اجلاس میں دہشت گردی، علاقائی تنازعات، اقتصادی تعاون اور یورپ میں مہاجرین کے بحران جیسے موضوعات زیر بحث آئے ۔

جاری کردہ حتمی  اعلامیے    میں آئندہ عرب لیگ اور یورپی یونین سربراہی اجلاس    سن 2022 میں  بلجیم کے شہر  برسلز میں منعقد کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں