کل شام میں گولے ہم نے داغے تھے، اسرائیل وزیر اعظم نتن یاہو کا اعتراف

نتن یاہو: شام کے علاوہ  خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات "بہت اچھی  سطح" پر ہیں

1144039
کل شام میں گولے ہم نے داغے تھے، اسرائیل وزیر اعظم نتن یاہو کا اعتراف

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو  نے کل شام کے جنوبی  شہرقنیرا  کے بعض مقامات  پر ٹینکوں کے گولے برسائے جانے کے پیچھے فوج کار فرما ہونے کی تصدیق کی ہے۔

نتن یاہو نے 13 تا 14 فروری پولینڈ میں منعقد ہونے والی "مشرقِ وسطی میں امن و سلامتی پر مبنی  مستقبل پر تعاون "  کے زیرِ عنوان کانفرس  میں شرکت کی غرض سے وارسا رتوانگی سے پیشتر دارالحکومت تل ابیب    کے ہوائی  اڈے  پر پریس  بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ  شام کے علاوہ  خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات "بہت اچھی  سطح" پر ہیں۔

وارسا کی کانفرس کا مرکزی  ایجنڈہ ایران ہونے  کی وضاحت کرتے ہوئے نتن یاہو نے بتایا کہ "ہم ، ہمیشہ ایران کو روکنے   کی کوشش میں رہتے ہیں۔ کل سمیت ہم تقریباً روزانہ ایران اور اس کی علاقے میں  اپنے پاؤں جمانے  کی کوششوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہیں ۔

یاد رہے کہ شام کے مقامی ذرائعوں نے  اطلاع دی تھی کہ اسرائیل نے شامی شہر قونئترا میں بشارالاسد انتظامیہ  کے حمایتی حزب اللہ کے بعض اڈوں کو ٹینک کے گولوں سے نشانہ بنایا ہے ، جس پر اسرائیل کی جانب سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں