عراق: بارزانی۔ حریری ملاقات، شام کے حالات پر بات چیت

عراق کی سابقہ کرد علاقائی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی نے شامی مخالفین کی تشکیل کردہ اعلٰی مذاکراتی  کمیٹی  کے سربراہ ناصر حریری کے ساتھ حالات پر بات چیت کی

1137654
عراق: بارزانی۔ حریری ملاقات، شام کے حالات پر بات چیت

عراق کی سابقہ کرد علاقائی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی نے شامی مخالفین کی تشکیل کردہ اعلٰی مذاکراتی  کمیٹی  کے سربراہ ناصر حریری کے ساتھ حالات پر بات چیت کی۔

بارزانی کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق عراق کی سابقہ کرد علاقائی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی نے اربیل میں شامی مخالفین  کی تشکیل کردہ اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی  کے سربراہ ناصر حریری کی زیر قیادت وفد کے ساتھ ملاقات کی ۔

مذاکرات میں شام کے سیاسی حالات کے ساتھ ساتھ امریکی فوجیوں کے شام سے انخلاء کے موضوع  پر بات چیت کی گئی۔

علاوہ ازیں  شام کے مسائل کو سیاسی طریقے اور ڈائیلاگ کے ذریعے  حل  کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور فیلڈ میں موجود ممالک کے کردار کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔



متعللقہ خبریں