ایران، دہشت گردوں کے حملے میں ایک سپاہی ہلاک

آج صبح سستان۔بلوچستان صوبے  میں دہشت گرد تنظیم کے کارندوں   نے حملہ کیا جس سے ایک محافظ ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے

1137504
ایران، دہشت گردوں کے حملے میں ایک سپاہی ہلاک

ایران  کے جنوب مشرقی صوبے سستان ۔ بلوچستان کے علاقے نک شہر میں مسلح حملے میں پاسداران انقلاب  کا ایک سپاہی ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کی خبروں کے مطابق پاسداران ِ انقلاب  کی بری قوتوں کے القدس ہیڈا کواٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح سستان۔بلوچستان صوبے  میں دہشت گرد تنظیم کے کارندوں   نے حملہ کیا جس سے ایک محافظ ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے ۔

زیر علاج لیے جانے والے زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں