اسرائیلی پولیس نے فلسطینی خاتونکو چاقووں کے حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں شہید کردیا

فلسطین کی وزارتِ  صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیے  کے مطابق مشرقی القدس  میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے شہید کی جانے والی خاتون کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے

1135748
اسرائیلی پولیس نے فلسطینی خاتونکو چاقووں کے حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں شہید کردیا

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ مشرقی القدس  ایک فلسطینی خاتون کو چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں فائر کرتے ہوئے  ہلاک کردیا ہے۔

 فلسطین کی وزارتِ  صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیے  کے مطابق مشرقی القدس  میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے شہید کی جانے والی خاتون کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

 اس بارے میں فلسطینی ہلال احمر  کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیلی  فوجیوں نے زخمی خاتون کی مدد کرنے کے لئے فلسطین کے طبی عملے کو ان کی دیکھ بھال کرنے سے روک دیا جس کے نتیجے میں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی  شہید ہو گئی ۔

 اسرائیلی پولیس کے مطابق القدس کے مضافاتی علاقے سے تعلق رکھنے والے خاتون کے ہاتھوں میں  چاقو ہونے اور جادو کے ذریعے واردات میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

 اس واقعے میں کسی بھی اسرائیلی  باشندے کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اسرائیل فوج اور پولیس اکثر و بیشتر فلسطینیوں پر حملے میں ملوث ہونے یا گاڑی کے ذریعے انسانوں کو کچلنے کے الزامات لگاتے ہوئے ان کو موقع پر ہی ہلاک کردیتی ہے۔



متعللقہ خبریں