ایران: ریت کا طوفان، پروازیں منسوخ، اسکول بند

سیستان۔بلوچستان کے شہر زاہدان میں ریت کے طوفان کی وجہ سے پرائمری اور مڈل اسکولوں میں تعطیل کر دی گئی

1135312
ایران: ریت کا طوفان، پروازیں منسوخ، اسکول بند

ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان۔بلوچستان کے شہر زاہدان میں ریت کے طوفان کی وجہ سے پرائمری اور مڈل اسکولوں میں تعطیل کر دی گئی۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے لئے جاری کردہ بیان میں سیستان۔بلوچستان کے محکمہ موسمیات کے سربراہ محسن حیدری نے کہا ہے کہ صوبے کے شمال میں ہوا کی رفتار 54 کلو میٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر گئی ہے اور سخت بادی جھکڑوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرناک مٹی کے ذرّوں کی شدت 6 ہزار 757 مائیکروگرام فی مربع میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

حیدری نے کہا ہے کہ ہوا میں مٹی کے ذروں کی تعداد معمول سے 45 گنا زیادہ ہے جس کی وجہ سے  حد نگاہ 100 میٹر تک رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ شدید بادی جھکڑوں کی وجہ سے زاہدان ائیر پورٹ کی پروازوں کو ملتوی کر دیا گیا ہے اور  پرائمری اور مڈل اسکولوں میں تعطیل کر دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں