اسرائیلی حملوں کی دھمکیاں محض گیڈر بھبکیاں ہیں: ایران

ایرانی پاسداران انقلاب  کے کمانڈر  محمد علی جعفری نے    کہا ہے کہ  اسرائیل کی دھمکیاں صرف  گیڈر بھبکیاں ہیں، اسرائیل    محتاط  رہے ورنہ ہمارے میزائل اس کی نیندیں حرام کر سکتے ہیں

1126891
اسرائیلی حملوں کی دھمکیاں محض گیڈر بھبکیاں ہیں: ایران

ایران نے اسرائیل کی طرف سے   شام میں  متعین ایرانی  اڈوں   پر حملے کی دھمکی کا جواب دیا ہے ۔

 تسنیم خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، اسرائیلی وزیراعظم  بن یامین نیتین یاہو  کے دھمکی آمیز کے جواب میں  ایرانی پاسداران انقلاب  کے کمانڈر  محمد علی جعفری نے    کہا ہے کہ  اسرائیل کی دھمکیاں صرف  گیڈر بھبکیاں ہیں ،ایران  شام میں اپنی فوجی موجودگی کا  دفاع  ہر قیمت پر کرے گااور ہمارے اڈے وہاں کام کرتے رہیں گے۔

 علی جعفری نے مزید کہا کہ   اسرائیل    محتاط  رہے ورنہ ہمارے میزائل اس کی نیندیں حرام کر سکتے ہیں۔

گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نے کہا تھا  کہ  ایران  کو شام سے جلد از جلد نکل جانا چاہیئے ورنہ ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے۔



متعللقہ خبریں