مشرق وسطی کے بارے میں امریکی پالیسیاں اندھی سیاست ہے :جواد ظریف

ایرانی  وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے  کہا ہے کہ  مشرق وسطی سے متعلق امریکی پالیسیاں  اندھی سیاست   ہے

مشرق وسطی کے بارے میں امریکی پالیسیاں اندھی سیاست ہے :جواد ظریف

  ایرانی  وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے  کہا ہے کہ  مشرق وسطی سے متعلق امریکی پالیسیاں  اندھی سیاست   ہے ۔

 وزیر خارجہ نے  اپنے ٹویٹر  پیغام میں  وائٹ ہاوس کے   قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے  دورہ اسرائیل کے  موقع  پر    ویژول رئلیٹی  چشمے میں تصویر  کا حوالہ دیا اور کہا کہ  ایسا لگتا ہے  مشرق وسطی سے متعلق امریکی پالیسیاں اندھی سیاست کا شکار ہیں۔

 یاد رہے کہ بولٹن  نے گزشتہ اتوار کو  اسرائیل کا دورہ کیا تھا   جہاں انہوں نے اپنے  بیان میں  دہشتگرد تنظیم  وائی پی جی   کا اشارہ دیتےہوئے   کہا تھا کہ  شام سے امریکی انخلا اُسی  صورت ممکن ہو سکتا ہے  جب  ترکی  داعش  کا مکمل صفایا کرنے  کا اعلان  کرے گا۔

گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے    بیان دیا تھا کہ میں نے شام سے امریکی فوج کے بر وقت انخلا    کا  کبھی نہیں کہا تھا ۔



متعللقہ خبریں