ترکی اور ایران کی کوششوں سے شام میں کشیدگی میں کمی آئی ہے: جواد ظریف

دنیا ایک بڑے انقلابی دور سے گزر رہی ہے اور سُپر پاور حکومتیں اب تن تنہا فیصلہ نہیں کر پا رہیں: جواد ظریف

1118667
ترکی اور ایران کی کوششوں سے شام میں کشیدگی میں کمی آئی ہے: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ترکی اور ایران کی کوششوں سے شام میں کشیدگی کو کم کر دیا گیا ہے۔

مشہد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں ظریف نے  شام کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا ایک بڑے انقلابی دور سے گزر رہی ہے اور سُپر پاور حکومتیں اب تن تنہا فیصلہ نہیں کر پا رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ دور ختم ہو گیا ہے کہ جب  ایک گروپ  دوسرے  گروپ کے بارے میں فیصلے کرتا تھا۔

مغربی ممالک کی شامی پالیسی کے ناکام رہنے کا ذکر کرتے ہوئے ظریف نے کہا کہ ترکی اور ایران کی کوششوں سے اس ملک کے تناو میں کمی لائی گئی ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق جواد ظریف نے کہا ہے کہ مغربی ممالک  میں سے ایک کے سابق وزیر خارجہ نے ایک اجلاس کے دوران شام میں فائر بندی کا اعلان کرنا چاہا لیکن ایک ہفتے کے بعد اس فائر بندی  کے ناکام رہنے کا احساس ہو گیا۔ اس کے بعد قزاقستان کے شہر آستانہ میں ہمارا ترکی کے ساتھ سمجھوتہ طے پا گیا۔ اس سمجھوتے نے 2 سال میں شام میں کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے مجھے امید ہے کہ کشیدگی کم ہونے کا یہ عمل جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں