اسرائیل کا منصوبہ محض فلسطین تک محدود نہیں، ایرانی صدر

امریکہ، اقتصادی پابندیوں  کی جنگ اور مکمل طور پر محاصرے کے ذریعے ایران پر اپنے دباؤ میں اضافے کے درپے ہے

1117509
اسرائیل کا منصوبہ محض فلسطین تک محدود نہیں، ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی  کا کہنا ہے کہ امریکہ  کی اقتصادی پابندیوں کی جنگ اور محاصرے کے ذریعے تہران پر  دباؤڈالنے کی کوششوں میں ہے۔

ایرانی  ایوانِ صدر کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق فلسطینی تحریکِ اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد الا نہالے  کو شرف ِ ملاقات بخشنے والے روحانی نے  مسئلہ فلسطین اور امریکہ کی پابندیوں کے حوالے سے اپنے  جائزے پیش کیے۔

روحانی  نے امریکہ   او ر اسرائیل  کی سازشوں کے خلاف کامیابی کے ممکن ہونے  اور ایران کے گزشتہ 40 برسوں سے مزاحمت اور  جدوجہد   کے ساتھ اس کا مظاہرہ کرنے کا دفاع کرتے ہوئے  کہا ہے کہ "امریکہ، اقتصادی پابندیوں  کی جنگ اور مکمل طور پر محاصرے کے ذریعے ایران پر اپنے دباؤ میں اضافے کے درپے ہے، ہم  بلا شبہہ اس اقتصادی  جنگ میں  اپنے دشمن  کو زیر  کر دیں گے۔ ہمارے عوام اس مزاحمت اور جدوجہد  میں یک جان یک آواز ہے۔"

انہوں نے اس چیز کی ضرورت پر زور دیا کہ مسلم  اُمہ کو چاہیے کہ یہ  فلسطینی عوام کے حقوق کا حصول، پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور القدس کو  آزادی ریاست ِ فلسطین کے مستقل دارالحکومت   کی حیثیت  دلانے کی  بھر پور  کوششیں صرف کرے۔

اسرائیل   وائٹ ہاؤس کے تعاون سے خطے کو پاؤں تلے روندنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔  فلسطین اس منصوبے کی محض ایک کڑی ہے، اگر اسرائیل نے فلسطینی عوام کی مزاحمت کو توڑ دیا تو پھر یہ دوسرے ملکوں کی جانب اپنی نظریں جما لے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں