سعودی عرب:نو منتخب حکومتی عہدے داروں نے حلف اٹھا لیا

سعودی عرب میں نو منتخب گورنروں، وزراء اور مجلس شوریٰ کے ارکان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے اپنےعہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے

1117409
سعودی عرب:نو منتخب حکومتی عہدے داروں نے حلف اٹھا لیا

سعودی عرب میں نو منتخب گورنروں، وزراء اور مجلس شوریٰ کے ارکان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے اپنے  عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے ۔

خبر  کے مطابق، نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب گزشتہ روز  دارالحکومت الریاض میں الیمامہ شاہی محل میں ہوئی جس میں ولی عہد محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔

عہدوں کا حلف اٹھانے والوں میں وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، شاہی محافظوں کےوزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر مملکت عبداللہ المبارک، وزیر تعلیم حمد بن محمد آل الشیخ، وزیراطلاعات ترکی بن عبداللہ الشبانہ، اسیر کے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز، مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز،گورنر الجوف شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز، مجلس شوریٰ کے ارکان محمد بن حمود المزید، ھزاع بن بکر القحطانی اور بندر بن محمد عسیری شامل ہیں۔

اس موقع پر شاہ سلمان نے نو منتخب ہونے والے عہدیداروں کو ان کے فرائض منصبی کی انجام دہی کے لیے خصوصی ہدایات بھی دیں



متعللقہ خبریں