مصر:عدالت نے اخوان المسلمون کے رہنما محمد بدیع کی سزا میں کمی کردی

مصر کی ایک اپیل کورٹ نے کالعدم مذہبی جماعت اخون المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع کو بنی سویف تشدد کیس میں معمولی تخفیف کرتے ہوئے 12 سال کے بجائے 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے

1112227
مصر:عدالت نے اخوان المسلمون کے رہنما محمد بدیع کی سزا میں کمی کردی

مصر کی ایک اپیل کورٹ نے کالعدم مذہبی جماعت اخون المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع کو بنی سویف تشدد کیس میں معمولی تخفیف کرتے ہوئے 12 سال کے بجائے 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔

 اخوان لیڈر کو اس کیس میں سنائی گئی یہ حتمی سزا ہے جس پر اعتراض نہیں کیا جا سکتا جبکہ عدالت نے دیگر ملزمان کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔

خیال رہے کہ بنی سویف کیس 14 اگست 2013 کو بنی سویف میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے حوالے سے دائر کیا گیا تھا۔

 اخوان المسلمون کے رہنماوں پر بنی سویف میں سرکاری اور نجی املاک کی لوٹ مار، توڑپھوڑ اور پولیس مرکز اور گرجا گھر  کونذرآتش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بنی سویف کی فوجی عدالت نے 12 ملزمان کو بنی سویف تشدد کیس میں عمر قید اور 77 ملزمان کو 15 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

 ملزمان میں اخوان المسلمون کے مرشد عام محمدبدیع، آزادی و انصاف کے سیکرٹری جنرل نہاد القاسم عبدالوھاب، جماعت کی شوریٰ‌کے سابق ارکان سید ہیکل اور خالد سید ناجی، عبدالرحمان شکری اور دیگر رہنما شامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں