" ہائے مہنگائی "سوڈان میں عوام سڑکوں پر نکل آئی

سوڈان میں مہنگائی کے خلاف سڑکوں پراحتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کئی علاقوں میں پرتشدد مظاہرے، توڑپھوڑ اور مظاہرین پر پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کی بھی اطلاعات ہیں

1112267
" ہائے مہنگائی "سوڈان میں عوام سڑکوں پر نکل آئی

سوڈان میں مہنگائی کے خلاف سڑکوں پراحتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

 کئی علاقوں میں پرتشدد مظاہرے، توڑپھوڑ اور مظاہرین پر پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کی بھی اطلاعات ہیں۔

 دوسری جانب سوڈان کی مسلح افواج نے صد عمر البشیر پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ بحران میں صدر کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جاری تازہ کشیدگی اور پرتشدد مظاہروں کے خلاف ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت، پولیس ، اور خفیہ ایجنسی سب ایک صف میں کھڑے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے ملک کی موجودہ صورت حال کے بارے میں مسلح افواج کو تفصیلی رپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سوڈان میں مسلسل 1 ہفتے  سے احتجاج جاری ہے

 



متعللقہ خبریں