آزاد شامی فوج نے اپنے دستے منبج کے جوار کو روانہ کر دیے

دہشت گرد تنظیم کے زیر قبضہ منبج  علاقے کو روانہ کردہ  فوجی دستے ترکی کے ممکنہ منبج فوجی آپریشن   میں اہم فرائض سنبھالیں گے

1112545
آزاد شامی فوج نے اپنے دستے منبج کے جوار کو روانہ کر دیے

شام میں آزاد شامی فوج نے ترک مسلح افواج کی فرات ڈھال کاروائی کی بدولت دہشت گردوں سے پاک کردہ علاقوں کے محاذوں کو فوجی دستے روانہ کیے ہیں۔

آزاد شامی فوج کے حمزہ ڈویژن نے  لازمی تربیت  مکمل ہونے والے عناصر کو بھاری  اسلحہ اور بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم وائے پی جی/PKK اور اسد انتظامیہ کی قوتوں کے  متعین ہونے والی  فرنٹ لائن کو روانہ کیا ہے۔

اطلاع ملی ہے کہ دہشت گرد تنظیم کے زیر قبضہ منبج  علاقے کو روانہ کردہ  فوجی دستے ترکی کے ممکنہ منبج فوجی آپریشن   میں اہم فرائض سنبھال سکیں گے۔

میجر ابو یزین کا کہنا ہے کہ "ہمارے فوجی دستے دہشت گرد تنظیم کے زیر قبضہ علاقوں  کے درمیان رابطے کی پٹی  کی جانب  رختِ سفر باندھ چکے ہیں۔"

منبج میں  مقیم شہریوں کو وائے پی جی /PKK کے مورچے سنبھالنے والے علاقوں سے دور رہنے کی ضرورت پر  زور دینے والے ابو یزین کا کہنا ہے کہ "ہم منبج کو دہشت گردوں سے پاک کرتے ہوئے  اس مقام کو آزادی دلائیں گے۔"



متعللقہ خبریں