وزارت خزانہ کے امور میں مداخلت، لیبیا کے وزیر خزانہ مستعفی

لیبیا میں قومی وفاق حکومت کے وزیر خزانہ فرج بومطاری نے گزشتہ  روز اپنے عہدے استعفیٰ دے دیا ہے جس کا سبب وزارت خزانہ کے کام میں رخنہ ڈالنا بتایا گیا ہے

1109919
وزارت خزانہ کے امور میں مداخلت، لیبیا کے وزیر خزانہ مستعفی

لیبیا میں قومی وفاق حکومت کے وزیر خزانہ فرج بومطاری نے گزشتہ  روز اپنے عہدے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں‌نے کہا ہے کہ استعفیٰ دینے کی وجہ وزارت خزانہ کے امور میں مداخلت اور ذمہ داریوں کی انجام دہی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے بعد دیاگیا ہے۔

انہوں نے دو ماہ قبل ہی لیبیا میں وزارت خزانہ کا قلم دان ہاتھ میں لیا تھا۔

خبر کے مطابق، استعفے کے متن میں بومطاری کا کہنا ہےکہ ملک میں واضح زر  پالیسی کی عدم موجودگی کے ساتھ ساتھ مضبوط اور ٹھوس پیشہ وارانہ ماحول میں‌کام کی اجازت نہ ہونے کی بناء پرانہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم فائز السراج کے سامنے پیش کر دیا ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ اقتصادی اصلاحات کے پروگرام اور وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں کی انجام دہی کی راہ میں کئی رکاوٹیں حائل ہیں۔

خیال رہےکہ بومطاری کو اکتوبر میں لیبیا میں ایک ایسے حساس وقت میں وزیرخزانہ مقرر کیا گیا تھا جب حکومت اقتصادی اصلاحات کے ایک پروگرام پرکام کررہی تھی۔

 



متعللقہ خبریں