یمن مذاکرات کا اختتامی اجلاس کل ہوگا، گوٹیرش شریک ہونگے

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران سویڈن میں جاری یمن امن مذاکرات کے اختتامی اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش شرکت کریں گے

1105457
یمن مذاکرات کا اختتامی اجلاس کل ہوگا، گوٹیرش شریک ہونگے

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ  رواں ہفتے کے دوران سویڈن میں جاری یمن امن مذاکرات کے اختتامی  اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش شرکت کریں گے۔

 سویڈن کے قصبے ریمبو میں امن مذاکرات کا اختتامی اجلاس   کل  ہو گا۔

 واضح رہے کہ اس مذاکراتی عمل میں اب تک قیدیوں کے تبادلے پر متحارب فریقین رضامند ہوئے ہیں۔

 تاہم ، اس پر اتفاق نہیں ہو سکا کہ حدیدہ اور تعز شہروں میں جاری جنگی صورت حال میں  خاتمہ کیا جائے۔

قیدیوں کے تبادلے کے تحت فریقین نے ایک دوسرے کے تقریباً 16ہزار قیدیوں کے تبادلے کے لیے 20 جنوری کی تاریخ پر اتفاق کر لیا ہے۔

 قیدیوں کے اس تبادلے کی نگرانی صلیب احمر  کی  عالمی کمیٹی کرے گی۔



متعللقہ خبریں