خلیجی تعاون کونسل کا اجلاس ختم،وحدت برقرار رکھنے پر غور

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب خلیجی تعاون کونسل کی وحدت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے

1103456
خلیجی تعاون کونسل کا اجلاس ختم،وحدت برقرار رکھنے پر غور

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب خلیجی تعاون کونسل کی وحدت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

وہ گزشتہ روز دارالحکومت الریاض میں جی سی سی 39 ویں  سالانہ سربراہی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی قیادت  نے دہشت گردی پر عمل جاری رکھا ہوا ہے اور اس نے خطے کے استحکام کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔

انھوں نے اپنی تقریر میں ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ فلسطینی  مسئلے کو ہماری تشویش کے موجب مسائل میں اولیت حاصل ہے۔

قبل ازیں سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے متحدہ عرب امارات ، کویت ، بحرین اور اومان کے وفود کا خیرمقدم کیا اور ان کے سربراہوں سے ملاقات کی ہے۔

خلیجی تعاون کونسل کے39 ویں  سالانہ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون ، یمن میں جاری جنگ، ایران کی علاقائی سرگرمیوں اور سلامتی سے متعلق مختلف امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت پر غور بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھا۔

 



متعللقہ خبریں