سلطنتِ اومان اسرائیل کو تسلیم کرنے کے قریب

سلطنت کے امور خارجہ کے ذمہ دار وزیر، یوسف بن علوی بن عبداللہ نے بحرین میں سلامتی کے ایک سربراہ اجلاس کو بتایا کہ عمان اسرائیل اور فلسطینیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد دینے پر تیار ہے۔ تاہم، وہ ثالث کے طور پر کردار ادا نہیں کر رہا

1077593
سلطنتِ اومان اسرائیل کو تسلیم کرنے  کے قریب

بحرین کے وزیر خارجہ، خالد بن احمد الخلیفہ نے کہا ہے کہ  اسرائیل مشرق وسطیٰ کا ایک ملک اور عمان نے  مشرق وسطیٰ کے مسائل حل کرنے کے لیے اسرائیل کے وزیر اعظم کی میزبانی کیہے اور اسرائیل کے وزیراعظم سے   مشرقِ وسطیٰ کے مسائل پر بات چیت کی ہے۔

سلطنت کے امور خارجہ کے ذمہ دار وزیر، یوسف بن علوی بن عبداللہ نے بحرین میں سلامتی کے ایک سربراہ اجلاس کو بتایا کہ عمان اسرائیل اور فلسطینیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد دینے پر تیار ہے۔ تاہم، وہ ثالث کے طور پر کردار ادا نہیں کر رہا۔

بن علوی نے سربراہ اجلاس کو بتایا کہ ہمارے لیے اولیت اس بات کی ہے کہ تنازع کو ختم کیا جائے اور نئی دنیا کی جانب قدم اٹھائے جائیں''۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ عمان کا امریکہ پر انحصار ہے جس کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ (مشرق وسطیٰ کے امن) کے لیے ''صدی کے بڑے معاہدے'' کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں۔

بحرین کے وزیر خارجہ، خالد بن احمد الخلیفہ نے اسرائیل فلسطین امن کے حصول کے لیے سلطنت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت میں آواز بلند کی؛ جب کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عدل الجبیر نے کہا کہ اُن کا ملک سمجھتا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی چابی امن عمل ہی ہے۔

 

 

 

          



متعللقہ خبریں