امریکی وزیر خارجہ ریاض پہنچ گئے، سعودی حکام سے ملاقات کریں گے
امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی قیادت کے ساتھ استنبول سے لاپتہ ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے معاملے پر بات چیت کریں گے
امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی قیادت کے ساتھ استنبول سے لاپتہ ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔
پومپیو آج صبح ریاض پہنچے جہاں ان کا استقبال ان کے سعودی ہم منصب عادل الجبیر نے کیا۔ بعد ازاں امریکی وزیر ہوائی اڈے سے وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کے لیے شاہی محل روانہ ہوگئے۔
پومپیو کی آج شب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی متوقع ہے جن کی اقتدار پر گرفت مضبوط ہونے کے بعد خاشقجی کو گزشتہ سال سعودی عرب سے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کرنا پڑی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز شاہ سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد مائیک پومپیو کو فوری طور پر ریاض بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
متعللقہ خبریں
متحدہ عرب امارات: ملکی تاریخ کی شدید ترین بارشیں، پروازیں اور تعلیمی سرگرمیاں معطل
حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران ملکی تاریخ کی بھاری ترین بارانی مقدار ریکاڈ کی گئی ہے: قومی محکمہ موسمیات