لیبیا: قومی مفاہمتی حکومت سے منسلک بریگیڈوں کے درمیان جھڑپیں

ایک ہفتے سے جاری جھڑپوں میں 4 بچوں سمیت 14 شہری ہلاک  اور 100 افراد زخمی ہو چکے ہیں: اقوام متحدہ

1041879
لیبیا: قومی مفاہمتی حکومت سے منسلک بریگیڈوں کے درمیان جھڑپیں

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں قومی مفاہمتی حکومت سے منسلک بریگیڈوں کے درمیان جھڑپوں میں 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

لیبیا میں اقوام متحدہ  کے انسانی امداد  کوآرڈینیٹر دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک ہفتے سے جاری جھڑپوں میں 4 بچوں سمیت 14 شہری ہلاک  اور 100 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ نے فریقین سے رہائشی علاقوں میں اندھادھند اسلحے کا استعمال بند کرنے، ہر طرح کا تشدد بند کرنے اور فائر بندی کے مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ طرالبس کے شہری رہائشی علاقوں پر اندھا دھند راکٹ فائرنگ کی وجہ سے عوام خوف  کے عالم میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لیبیا میں کچھ عرصے سے قومی مفاہمتی حکومت سے منسلک فورسز اور ساتویں بریگیڈ فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں