لیبیا: اٹلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

طرابلس میں سینکڑوں افراد کی شرکت سے کئے گئے مظاہرے میں اٹلی کے خلاف احتجاج کیا گیا

لیبیا: اٹلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سینکڑوں افراد کی شرکت سے کئے گئے مظاہرے میں اٹلی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں طرابلس میں اٹلی کے سفیر گسپے پیرونی کے اس بیان کی مذمت کی گئی کہ جس میں انہوں نے انتخابات کے انعقاد کے موزوں نہ ہونے کی بات کی ہے۔

متعدد سول سوسائٹیوں اور یوتھ تنظیموں کی شرکت سے منعقدہ اس مظاہرے میں لیبیا کے حق خود مختاری کی اور دیگر ممالک کی طرف سے اس حق کی خلاف ورزی کے سدباب کی اپیل کی گئی ہے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں اٹھائے پلے کارڈوں پر اٹلی کے لیبیا پر قبضے اور لیبیا  کے عوام کی مزاحمت سے متعلق تحریریں رقم کی ہوئی تھیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ لیبیا اٹلی کا مال نہیں ہے  ۔ انہوں نے اپیل کی کہ اس ملک کو لیبیا کے داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہ دی جائے۔

واضح رہے کہ طرابلس میں اٹلی  کے سفیر گپسے پیرونی نے کہا تھا کہ اٹلی ، آئینی و اداراتی انفراسٹرکچر کی تیاری کے بغیر اور موزوں شرائط  کی تشکیل کے بغیر لیبیا میں انتخابات کے انعقاد کے خلاف ہے۔



متعللقہ خبریں