قبلہ اول کو عبادت کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

درجنوں مسلمان  نماز کی ادائیگی کے لیے تکبیریں  پڑھتے ہوئے  مسجد میں داخل ہوئے

1021356
قبلہ اول کو عبادت کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

اسرائیلی پولیس نے بعد از نماز جمعہ  جماعت پر حملے  کے بعد بند کردہ مسجدِ اقصیٰ کے دروازوں کو دوبارہ کھول دیا ہے۔

القدس اسلامی اوقاف کے پریس ترجمان فیراز دبس  نے ایک تحریری اعلان میں اطلاع دی ہے کہ مسجدِ اقصی ٰ کو دوبارہ عبادت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اس پیش رفت کے بعد درجنوں مسلمان  نماز کی ادائیگی کے لیے تکبیریں  پڑھتے ہوئے  مسجد میں داخل ہوئے۔

اسرائیلی پولیس نے نماز جمعہ کے بعد مسجد اقصیٰ کی جماعت پر آنسو گیس اور ساؤنڈ بم سے دھاوا بولتے ہوئے  مسجد کے تمام تر داخلی دروازوں پر قفل لگا دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں