یورپی یونین کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا جائے: اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو نے   تل ابیب میں متعین یورپی یونین کے سفیر  ایمانویل گیا فریٹ کو دفتر خارجہ طلب کرنے کی ہدایت دی ہیں

1011592
یورپی یونین کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا جائے: اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو نے   تل ابیب میں متعین یورپی یونین کے سفیر  ایمانویل گیا فریٹ کو دفتر خارجہ طلب کرنے کی ہدایت دی ہیں۔

 نیتین یاہو کے دفتر  نے ایک بیان میں  بتایا کہ  بعض یورپی ممالک اسرائیلی  ریاست کے قیام  اور اس کے وجود   کو تسلیم کرنے سے منکر  ہیں   لہذا    یورپی یونین  کے سفیر کو ایک احتجاجی مراسلہ دینےکےلیے  دفتر خارجہ طلب کیا جا رہا ہے ۔

 واضح رہے کہ یورپی سفارت کاروں نے    بعض قصبوں    میں صرف یہودیوں کو بسانے کے  اسرائیلی فیصلے کے خلاف  اپنے رد عمل  کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ    فیصلہ جمہوری اقدار کے منافی   ہے جو کہ   نسل پرستی   کو ہوا دے  گا۔

 اسی بات کی بنیاد پر  اسرائیل نے  یورپی یونین سے احتجاج کا  فیصلہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں