شام کے جنوب مغربی علاقے میں جھڑپیں خطرے کی گھنٹیاں بجا رہی ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے  سیکریٹریٹ جنرل  سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گوٹرش   نے شام کے جنوب  مغربی علاقوں میں ہونےو الی جھڑپوں پر اپنے گہرے خدشات کا اظہار کیا ہے

1002870
شام کے جنوب مغربی علاقے میں جھڑپیں خطرے کی گھنٹیاں بجا رہی ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرش نے  شام کے جنوب مغربی  علاقوں میں بڑھنے والے تصادم کے باعث تشویش ہونے کی وضاحت  کرتے ہوئے فوجی آپریشن کو فی الفور روکنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے  سیکریٹریٹ جنرل  سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گوٹرش   نے شام کے جنوب  مغربی علاقوں میں ہونےو الی جھڑپوں پر اپنے گہرے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

طرفین کومذکورہ علاقے میں گزشتہ برس روس، متحدہ امریکہ اور اردن کے ساتھ طے پانے والے کشیدگی میں گراوٹ  معاہدے کی یاد دہانی کرانے والے گوٹرش نے  کہا ہے کہ فائر بندی  قائم ہونے کے باوجود علاقے میں بڑھنے والے پر تشدد واقعات خطرے کی گھنٹیاں بجا رہے  ہیں۔

ان جھڑپوں کے انسانی امدادی کاروائیوں کو بھی متاثر کرنے  پر توجہ مبذول کرانے والے گوٹرش نے  اس معاہدے کے ضامن ممالک سے اپیل  کی ہے کہ "وہ فائر بندی کے وعدے کی پاسداری کریں اور فوجی کاروائی کو فی الفور ختم کر دیں۔"

 



متعللقہ خبریں