جمعتہ الوداع جیسے مقدس دن پر بھی اسرائیلی بربریت
یوم القدس اور حق واپسی فلسطین کے لیے غزہ کی سرحدوں پر جمع ہونے والے فلسطینی عوام اسرائیلی سیکورٹی فورسسز کی اصلی گولیوں کا ہدف بنے

ماہ ِ رمضان کے جمعتہ الوداع کے موقع پر غزہ میں ایک بار پھر خونریزی ہوئی۔
یوم القدس اور حق واپسی فلسطین کے لیے غزہ کی سرحدوں پر جمع ہونے والے فلسطینی عوام اسرائیلی سیکورٹی فورسسز کی اصلی گولیوں کا ہدف بنے۔
یوم القدس کے حوالے سے تقریباً 10 ہزار فلسطینی غزہ کی اسرائیل سے ملحقہ سرحدوں پر یکجا ہوئے۔
فلسطینی عوام نے احتجاجی جلوس کے دوران ترک پرچم بھی لہرایا۔
اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے قائم کردہ خیموں کو ڈراون طیاروں کی مدد سے نذرِ آتش کر دیا۔
غزہ کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نہتے فلسطینیوں میں سے 4 جامِ شہادت نوش کر گئے۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد 6 سو سے زائد ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ 117 فلسطینی اصلی گولیوں سے زخمی ہوئے ہیں اور زخمیوں میں 26 بچے اور 14 خواتین شامل ہیں۔
متعللقہ خبریں

عراق میں 32 افراد کی ہلاکتوں کی ذمہ دار داعش ہے، دفتر خارجہ
چاہے داعش اس کی ذمہ داری قبول کرے یا نہ کرے یہ اسی دہشت گرد تنظیم کی کارستانی ہے