ایران یورینیئم کی افزودگی تیز کر دے:خامنہ آئی

ملک کے مذہبی لیڈر آیت اللہ خامنہ آئی  نے کہا ہے کہ انھوں نے متعلقہ حکام کو حکم دیا تھا کہ اگر جوہری معاہدہ مکمل طور پر ختم ہو گیا تو وہ افزودگی کے لیے اپنی تیاریاں تیز رکھیں

985901
ایران یورینیئم کی افزودگی تیز کر دے:خامنہ آئی

ایران کا کہنا ہے کہ وہ  یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کے بارے میں آج  اقوام متحدہ کے جوہری ادارے "آئی اے ای اے" کو مطلع کر ے گا۔

ایرانی  جوہری ادارے نے یہ بھی  اعلان کیا ہے کہ وہ افزودگی کا سب سے اہم جز "یورینیم ہیگزا فلورائڈ" زیادہ بنائے گا۔

ایران کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر نے ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔

ایرانی حکام کے اس اعلان سے قبل ملک کے  مذہبی لیڈر آیت اللہ خامنہ آئی  نے کہا تھا کہ انھوں نے متعلقہ حکام کو حکم دیا تھا کہ اگر جوہری معاہدہ مکمل طور پر ختم ہو گیا تو وہ افزودگی کے لیے اپنی تیاریاں تیز رکھیں۔

 خامنہ آئی  نے یورپی ممالک کو بھی خبردار کیا کہ ایران امریکی پابندیوں کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے کوئی دباؤ برداشت نہیں کرے گا۔

ایرانی  مذہبی  رہنما نے کہا تھا کہ بعض یورپی دونوں چیزوں پر بات کر رہے ہیں کہ ایران پابندیوں کو بھی برداشت کرے اور دفاعی میزائل پروگرام کو بھی محدود کرے جو کہ ملک کے مستقبل کے لیے ضروری ہے لیکن  میں یورپی حکومتوں کو بتا رہا ہوں کہ یہ وہ خواب ہے جو کبھی پورا نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے معاہدہ توڑنے کے بعد یورپی ممالک نے بہت کوشش کی کہ اس معاہدے کو بچایا جا سکے۔

 



متعللقہ خبریں