اسرائیلی اور ایرانی وفود کی خفیہ ملاقات کا دعوی،عمان حکومت ثالث بن گئی

دعوی کیا گیا ہے کہ  ایرانی اور اسرائیلی حکام نے اردن کے دارلحکومت عمان   میں  خفیہ ملاقات  کی جس میں جنوب  مغربی شام  میں جھڑپوں   سے دور رہنےکےلیے ایران  نے حامی بھر لی ہے

980100
اسرائیلی اور ایرانی وفود کی خفیہ ملاقات کا دعوی،عمان حکومت ثالث بن گئی

 دعوی کیا گیا ہے کہ  ایرانی اور اسرائیلی حکام نے اردن کے دارلحکومت عمان   میں  خفیہ ملاقات  کی جس میں    جنوب  مغربی شام     میں جھڑپوں   سے دور رہنےکےلیے ایران  نے حامی بھر لی ہے۔

 سعودی عرب کے  لندن  سے شائع ہونے والے اخبار  " ایلاف"  نے   اپنے باوثوق ذرائع سے خبر دی ہے کہ عمان میں  متعین ایرانی سفیرمجتبی فردوسی  سمیت    ایرانی   حفاظتی اداروں کے ایک وفد نے اسرائیلی خفیہ تنظیم" موساد " کے  نائب سربراہی وفد   سے  عمان کے ایک ہوٹل میں  ملاقات کی جس میں  اردن نے بھی ثالثی ادا کی ۔

اس ملاقات میں ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ  جنوب مغربی شام کے  علاقوں   میں  جھڑپوں  سے پرہیز کرے   جس کے جواب میں اسرائیلی وفد نے بھی ایرانی حکام کو یقین دلایا کہ   اس صورت میں  وہ بھی   جوابی کاروائی سے   خود کو روکے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے   پر   فوری طور پر  ایران کی طرف سے  ہاں  کرنا،   اسرائیل کو چونکا چکا ہے۔



متعللقہ خبریں