اسرائیل وزیر: اے یورپی یونین 'جاو جہنم میں'

یورپی یونین اسوقت  ایران کی جانب مائل ہے اور  یہ  امریکی پابندیوں کے  بر خلاف تہران انتظامیہ کی مدد کرے گی

977340
اسرائیل وزیر: اے یورپی یونین 'جاو جہنم میں'

اسرائیلی وزیر توانائی یووال اسٹین نٹز  نے ان  کے ملک سے متعلق تحقیقات کرانے کی اپیل کرنے والی یورپی یونین  کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ"جاؤ جہنم  میں"۔

وزیر نے محض دو ہفتے قبل نو مئی یوم ِ یورپ  کی مبارکباد پیش کی تھی اور یورپی یونین   کے اسرائیل  کے ساتھ تعلقات  کی تعریف کی تھی۔

اسرائیلی  اخبار ہاریٹز کی خبر کے مطابق اسٹین نٹز نے غزہ  میں قتل عام  پر اسرائیل پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ان واقعات  کی  تفتیش کرانے کی اپیل کرنے والی یونین   کو سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ"جاؤ سب جہنم میں"۔

یورپی یونین کے اسرائیل سے چھیڑا خانی کرنے کا دفاع کرنے والے اسٹین نٹز نے کہا کہ یورپی یونین اسوقت  ایران کی جانب مائل ہے اور  یہ  امریکی پابندیوں کے  بر خلاف تہران انتظامیہ کی مدد کرے گی۔ ایران  حقوق نسواں کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ کیمیائی ہتھیار   تیار کرنے والے اسد اور دہشت گردی کی پشت پناہی  کر رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں