عراق:عام انتخابات میں شیعہ لیڈر مقتدی الصدر کا پلڑہ بھاری

عراق میں گزشتہ روز  ہونے والے عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں شیعہ مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کے سیاسی اتحاد کو برتری حاصل ہے

969994
عراق:عام انتخابات میں شیعہ لیڈر مقتدی الصدر کا پلڑہ بھاری

عراق میں گزشتہ روز  ہونے والے عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں شیعہ مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کے سیاسی اتحاد کو برتری حاصل ہے۔

 عراقی الیکشن کمیشن کی جانب سے سامنے آنے والے جزوی نتائج میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم حیدرالعبادی کی جماعت کو شیعہ اکثریتی علاقوں میں خاصے کم ووٹ ملے  ہیں۔

 ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں کے لیے پارلیمان کی نشستوں کی تعداد جاری کی جائے گی۔

 البتہ  کمیشن نے یہ نہیں بتایا ہے کہ عام انتخابات کے حتمی اور مکمل نتائج کب جاری کیے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں